Jump to content

ہبز

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Hubs and the translation is 100% complete.

ہبز (مراکز) ویکیمیڈیا تحریک میں تنظیمی اکائیوں کا نام ہے، جو ایک سے زائد رضاکار برادری کی حمایت کرتی ہے۔ وہ تحریکی حکمت عملی کے تجاویز میں سے ایک اقدام ہے۔ ہبز یعنی ان مراکز کا خیال طاقت کے اشتراک کی خواہش کا جواب دیتا ہے اور فیصلہ سازی کو اس میں شامل برادریوں کے قریب لے جاتا ہے۔ ان سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ کسی علاقے یا نظریہ کے اندر کام کرتے وقت، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن میں موجودہ مرکزی نمونے کے مقابلے میں زیادہ کارکردگی لائیں گے۔

ہبز کو علاقائی (جغرافیائی، جیسے وسطی مشرقی یورپ) اور موضوعاتی تصور کیا جارہا ہے۔ وہ یا تو موجودہ اداروں میں اضافہ، ملحقہ اداروں کے درمیان تعاون، یا کسی خاص مقصد کے لیے بنائے گئے نئے ڈھانچے ہوں گے۔ ماتحتی کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے، ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ "ان برادریوں اور تنظیموں کی ضروریات کی نشاندہی اور وکالت کرتے ہوئے، جن کی وہ خدمت کرتے ہیں" ابھریں گے۔

ہبس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ضروریات، پختگی اور وسائل کے مطابق کئی کردار ادا کریں گے۔ ممکنہ کرداروں میں شامل ہیں: قانونی مدد، وسائل کی تقسیم (گرانٹ میکنگ)، صلاحیت کی تعمیر، انٹر۔گروپ کوآرڈینیشن، ٹیکنالوجی کی ترقی، رہنمائی اور تشخیصی خدمات وغیرہ۔ کچھ کردار (جیسے گرانٹ میکنگ) کے لیے قانونی اداروں کی تخلیق کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دیگر کردار ایسے ہبس کے ذریعے پورے کیے جاسکتے ہیں جن کی حمایت کسی قانونی ادارے کے ذریعے نہیں کی جاتی ہے اور یہ مکمل طور پر رضاکارانہ طور پر ہوتے ہیں۔

اقسام

ہبز کا تعارف (ویڈیو)

علاقائی ہبز

علاقائی ہبز سرگرمیوں، آلات اور معلومات کے واسطے سیاق و سباق کی اجازت دے کر مخصوص علاقوں کو مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ "اگر مناسب طریقے سے وسائل فراہم کیے جائیں، تو وہ ملحقہ اداروں کی انجمنوں کو صلاحیت کی تعمیر، علم کی منتقلی اور ہم آہنگی میں تعاون کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔"

موضوعاتی مراکز

موضوعاتی مراکز عالمی موضوعاتی علاقوں کی حمایت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ موضوعاتی مراکز کو سفارش میں بیان کیا گیا ہے کہ "تحریک میں مہارت اور کام کی اجازت دینا، جہاں مشترکہ مقاصد کو مربوط حل سے فائدہ ہوتا ہے"۔ سفارشات میں موضوعاتی عنوانات کی بھی تعریف کی گئی تھی جس میں "مہارت کے شعبوں" کا احاطہ کیا گیا تھا، جن میں سے کچھ ذکر کردہ مثالیں "وکالت، صلاحیت کی تعمیر، شراکت داری، تحقیق وغیرہ" ہیں۔

موضوعاتی مرکزوں کی ایک ممکنہ شکل لسانی مرکز ہے۔ منتشر برادریوں (ایک ہی زبان کا اشتراک) کے درمیان تنوع، شمولیت اور نمائندگی کی ضمانت کے لیے زبان انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ زبان شاید تحریک کا سب سے اہم ثقافتی جزو ہے۔ یہ اکثر ہوتا ہے کہ ایک ملک کی متعدد سرکاری زبانیں ہیں، اور ایک زبان متعدد ممالک میں بولی جاتی ہے۔

تاریخ

جون 2010ء میں، ایبروکوپ (Iberocoop)، ویکیمیڈیا کا پہلا علاقائی معاون پروگرام، قائم ہوا۔ اگلے سالوں میں، کئی اور گروپ بنائے گئے، جیسے ایسٹ، ساؤتھسٹ ایشیا اینڈ پیسیفک ریجنل کوآپریشن (2018؟) اور ویکیمیڈیا سینٹرل اینڈ ایسٹرن یورپ (2011ء)، ویکی کانفرنس نارتھ امریکہ (2016ء)، نیز ان کے علاوہ دیگر۔

2018-20ء کی حکمت عملی کے عمل کے دوران، ریسورس ایلوکیشن ورکنگ گروپ دونوں کی طرف سے علاقائی اور موضوعاتی مرکزوں کے لیے تجاویز پیش کی گئیں (علاقائی حبس کے لیے ابتدائی مسودہ کی سفارشات دیکھیں: پہلا مسودہ، دوسرا مسودہ؛ موضوعاتی مرکز: 1، 2)، اور کردار اور ذمہ داریوں کا ورکنگ گروپ (پہلے "کووٹیل" ماڈل کے حصے کے طور پر تجویز کیا گیا، مسودہ سفارش دیکھیں، جس میں موجودہ علاقائی تعاون سے متاثر ہونے کا ذکر ہے)۔

وکالت اور صلاحیتی تعمیر ورکنگ گروپس نے بالترتیب وکالت اور صلاحیت سازی کے لیے سرشار تنظیموں کے لیے تجاویز کا مسودہ تیار کیا (دیکھیں مسودات، وکالت 1، 2، صلاحیتی تعمیر 1، 2)؛ پھر ان کو ممکنہ موضوعاتی ہبز کی مثالوں کے طور پر مربوط کیا گیا۔ مئی 2020 میں حتمی نسخہ طے کرنے سے قبل تجاویز کیی تیسرے اعادہ مسودہ میں نظر ثانی کی گئی۔ حکمت عملی کی بقیہ تجاویز کے ساتھ مجموعی پیشکش کو پھر ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن بورڈ آف ٹرسٹیز نے منظور کیا۔

حکمت عملی کی منتقلی کے دوران ہبز پر کئی مباحث ہوئے: نومبر، دسمبر اور جنوری میں ہبز پر ہوئے مباحث کی رپورٹیں دیکھیں۔

مزید دیکھیے