ٹیکنالوجی/خبریں/2017ء/43
Appearance
تکنینکی خبروں کے ہفتہ وار خلاصے سافٹ ویئر میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لینے میں آپ کے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، عین ممکن ہے کہ یہ تبدیلیاں آپ اور آپ کے ساتھیوں کے لیے مفید ہوں۔ اندراج کروائیں، شرکت کریں اور اپنے تاثرات پیش کریں۔
پچھلا | 2017, ہفتہ 43 (پير 23 اکتوبر 2017) | اگلا |
ویکیمیڈیا کی تکنیکی برادری کی جانب سے تازہ ترین تکنیکی خبریں پیش خدمت ہیں۔ براہ کرم ان تبدیلیوں کے متعلق دیگر صارفین کو بھی آگاہ کریں۔ یہ ضروری نہیں کہ تمام تبدیلیاں آپ کو نظر آئیں یا وہ آپ پر اثر انداز ہوں۔ اس کے تراجم بھی دستیاب ہیں۔
حالیہ تبدیلیاں
- مقطار غلط کاری بناتے وقت آپ
ccnorm_contains_any
استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے کسی اسٹرنگ میں متعدد الفاظ یا جملوں کی تلاش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کوڈ کی مدد سے جلد ہی ان الفاظ کی تلاش ممکن ہوگی جن میں کچھ حروف تبدیل ہوئے ہوں۔ اس کے متعلق آپ مزید معلومات اس دستاویز میں ملاحظہ فرمائیں۔ [1]
اس ہفتے کی تبدیلیاں
- جب آپ متعدد زبانوں میں تلاش کریں اور پہلی زبان میں نتائج دستیاب نہ ہوں تو تلاش کا عمل از خود دیگر متعین زبانوں تک وسیع ہو جائے گا۔ اسے زبان کی ثانوی ترجیح کہا جاتا ہے۔ فی الحال یہ درست کام نہیں کر رہا ہے تاہم اسے جلد ہی بہتر بنا دیا جائے۔ [2]
- میڈیاویکی کا نیا نسخہ مورخہ 24 اکتوبر کو تجرباتی ویکیوں اور میڈیاویکی ڈاٹ آرگ پر ہوگا۔ بعد ازاں مورخہ 25 اکتوبر کو غیر ویکیپیڈیا ویکیوں اور کچھ ویکیپیڈیاؤں پر نصب کیا جائے گا۔ جبکہ مورخہ 26 اکتوبر سے یہ نسخہ تمام ویکیوں پر زیر استعمال ہوگا۔ (کلینڈر)۔
ملاقاتیں
- ترمیمی عملے سے اگلی مشاورت میں آپ شریک اور مشاورت کے دوران میں اپنے تئیں اہم ترین امور کی جانب ترقی دہندگان کی توجہ مبذول کر سکتے ہیں۔ یہ مشاورتی نشست 24 اکتوبر بوقت 18:30 (یوٹیسی) کو ہوگی۔ شرکت کی تفصیلات یہاں دستیاب ہیں۔
- آپ آئی آر سی پر تکنیکی مشاورت میں شریک ہو سکتے ہیں، اس کے دوران میں رضاکار ترقی دہندگان مشورہ طلب کر سکتے ہیں۔ یہ مشاورتی نشست 25 اکتوبر بوقت 15:00 (یوٹیسی) کو ہوگی۔ شرکت کی تفصیلات یہاں دستیاب ہیں۔
مستقبل کی تبدیلیاں
- کامنز اور ویکی ڈیٹا کے شراکت کنندگان کا ایک منظم حلقہ ہے جو ویکیمیڈیا کامنز پر موجود منظم ڈیٹا پر اظہار رائے کا خواہاں ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لیے اپنا اندراج کریں۔ [3]
ان تکنیکی خبروں کو تکنیکی اخبار نویسوں نے تیار کیا اور بوٹ نے انہیں مشتہر کیا۔ • شرکت کریں • ترجمہ کریں • معاونت حاصل کریں • تاثرات پیش کریں • اندراج کریں یا اندراج ختم کریں۔