User:Johan (WMF)/Admin MassMessage/ur
اسلام علیکم!
آپ کو یہ پیغام اس لیے مل رہا ہے کیونکہ آپ ایک ویکیمیڈیا ویکی پر منتظمین ہیں۔
آج جب کوئی ویکیمیڈیا ویکی میں بغیر داخل ہوئے ترمیم کرتا ہے تو ہم ان کا آئی پی پتہ دکھاتے ہیں۔ جیسا کہ آپ پہلے ہی جان چکے ہوں گے، ہم مستقبل میں ایسا نہیں کر پائیں گے۔ یہ وکیمیڈیا تنظیم کے قانونی شعبے کا فیصلہ ہے، کیونکہ آن لائن رازداری کے اصول اور ضوابط بدل چکے ہیں۔
آئی پی کے بجائے ہم نقاب پوش شناخت دکھائیں گے۔ آپ بطور منتظم اب بھی IP تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ان لوگوں کے لیے ایک نیا صارف حق بھی ہو گا جنہیں بغیر منتظم بننے، توڑ پھوڑ، ایذا رسانی اور اسپام سے لڑنے کے لیے غیر درج شدہ صارفین کے مکمل آئی پی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ گشت کرنے والے اس صارف کے حق کے بغیر بھی ای پی کا حصہ دیکھیں گے۔ ہم مدد کے لیے بہتر آلات پر بھی کام کر رہے ہیں۔
اگر آپ نے اسے پہلے نہیں دیکھا ہے، تو آپ میٹا پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ ویکیمیڈیا ویکیوں پر تکنیکی تبدیلیوں سے محروم نہ ہوں تو آپ ہفتہ وار تکنیکی خبرنامہ میں دستخط کر سکتے ہیں۔
ہمارے پاس دو تجویز کردہ طریقے ہیں جن سے شناخت کام کر سکتی ہے۔ ہم آپ کے تاثرات کی تعریف کریں گے' جس طریقے پر آپ کے خیال میں آپ اور آپ کے ویکی کے لیے، ابھی اور مستقبل میں بہترین کام چلے گا۔ آپ ہمیں تبادلۂ خیال کے صفحہ پر بتا سکتے ہیں۔ تجاویز اکتوبر میں پوسٹ کی گئی تھی اور ہم ١٧ جنوری کے بعد فیصلہ کریں گے۔
شُکریہ۔ /Johan (WMF)