Jump to content

انجمن ویکیمیڈیا دیوبند

From Meta, a Wikimedia project coordination wiki
This page is a translated version of the page Deoband Community Wikimedia and the translation is 100% complete.
Shortcut:
DCW
انجمن ویکیمیڈیا دیوبند
مقامIndia
ایفیلئیٹ کوڈDCW
ملکی کوڈIN
تاریخِ قیام31 جولائی 2021
تاریخِ منظوری16 جنوری 2022
مرکزی دفترنئی دہلی، ہندوستان
رضاکار29
دفتری زبانیںانگریزی and اردو
اہم ارکان
  • عافی (سربراہ پروگرام)
  • منزہ (سربراہ برائے مواصلات)
انکارپوریشن پیپرایف۔کام کی قرارداد (2022)
بجٹ
(اکتوبر 2024 - مارچ 2025)
رپورٹسرپورٹوں کا اشاریہ
الحاقملحقہ کمیٹی، ویکیمیڈیا
ویب سائٹdcwwiki.org
ای۔میل ایڈریسdcw@wikimedia.org
میلنگ لسٹwikimedia-dcw
ٹیلی گرامdcwwiki
واٹس ایپPublic channel
ٹویٹرdcwwiki
فیسبکdcwwiki
انسٹا گرامdcwwiki
یوٹیوب@dcwwiki
شعارآزاد علم!

دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا (مختصراً ڈی سی ڈبلیو) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی ایک تسلیم شدہ صارفی انجمن ہے، جس کا نام دار العلوم دیوبند کے نام سے مشتق ہے اور اس کا مقصد ویکیپیڈیا اور اس کے ذیلی منصوبوں کو عالمی مسلم علمی حلقوں، اسکالرشپ، تاریخ اور ثقافت سے متعلق معلومات و علم سے بہتر بنانا ہے، جو کسی بھی زبان میں ہو سکتے ہیں اور یہ انجمن کسی ایک زبان میں محدود نہیں ہے۔

ڈی سی ڈبلیو کا قیام 31 جولائی 2021ء کو عمل میں آیا اور اسے 16 جنوری 2022ء کو الحاق کمیٹی کی طرف سے تسلیم کیا گیا۔ ڈی سی ڈبلیو نے اپنی ترقی اور مقاصد کو برقرار رکھنے کے لیے دیوبند یوربا تعاونی منصوبہ اور ڈی سی ڈبلیو-کے ایڈیٹ-اتھان جیسے باہمی تعاون کے منصوبے ترتیب دیے ہیں۔

ڈی سی ڈبلیو ہر ماہ ڈی سی ڈبلیو کنورسیشن آوَر کو ہوسٹ کرتا ہے اور اپنی مستقبل کی ترقی کے لیے واضح طریقہ کار رکھتا ہے۔

جنوری 2024ء میں، ڈی سی ڈبلیو نے ویکی محبوب مسلم فضلا کے پہلے مسابقے کا انعقاد کیا۔

اعلانات اور خبریں

  • 31-12-2024: Wiki Club AMU is organizing Wiki Clicks AMU, an open photography contest on Wikimedia Commons. Bonafide students from the AMU are welcome to participate.
  • 27-12-2024: The next edition of DCW Progress Prism is happening on 12 January 2025, at 8:00 PM.

تاریخ

انجمن ویکیمیڈیا دیوبند (ڈی سی ڈبلیو) سے متعلق پہلا مسودہ میٹاویکی پر 31 جولائی 2021ء کو شائع کیا گیا اور رسمی طور پر اسی تاریخ کو اس کا قیام عمل میں آیا۔ 16 جنوری 2022ء کو، الحاق کمیٹی کی جانب سے منظوری ملنے سے قبل، انجمن نے 12 اگست 2021ء اور 20 نومبر 2021ء کو دو تعارفی نشستیں منعقد کیں۔

ڈی سی ڈبلیو خود کو کسی مخصوص زبان تک محدود نہیں رکھتا۔ یہ اپنے موضوع پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو تمام زبانوں کو عبور کرتا ہے، اور اس طرح یہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی زبان کی شراکت داروں اور بیرونی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کرتا ہے؛ تاکہ اپنے موضوع سے متعلق علم کو عالمی سطح پر عام کیا جا سکے۔ دیوبند یوروبا تعاونی منصوبہ 25 جون 2022ء کو یوروبا ویکیپیڈیا پر اس موضوع کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا۔

ڈی سی ڈبلیو عالمی تعلیم میں تحریک کی حکمرانی اور تبدیلی کی قیادت میں فعال طور پر شرکت کرتا ہے۔ ستمبر 2022 میں ڈی سی ڈبلیو کنورزیشن آوَر کا آغاز ایک کھلی گفتگو کے گھنٹے کے طور پر کیا گیا۔ بعد میں، مارچ 2023ء میں اس کی معیاری شکل اختیار کی گئی اور تب سے یہ ہر ماہ ایک بار منعقد ہوتا ہے، جس میں عالمی آزاد علم کی تحریک سے متعلق مسائل پر گفتگو کی جاتی ہے۔